ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ،جاوید میانداد کاحیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ہم مصباح الحق سے جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں ٗ ہمارے پاس اس کا متبادل ہی نہیں ہے جس کی وجہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا کمزور نظام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’’مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس مصباح کا متبادل نہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا کرکٹ کا نظام کتنا کمزور ہے۔‘‘میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی متبادل کا سوچا ہی نہیں۔’دنیا میں ہر جگہ ایک نظام موجود ہے اور کھلاڑی آتے اور جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ہم نے ایسا کوئی نظام بھی تشکیل نہیں دیا۔

ہم اب مصباح سے جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا ہم نے اس کا متبادل ڈھونڈ لیا ہے؟ بدقسمتی سے ان سوالوں کا جواب نہیں ہے اور اب یہ مکمل طور پر مصباح پر منحصر ہے کہ وہ کب جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی یہ بدقسمتی ہے اور مصباح کو بھی اچھی طرح پتہ ہے کہ وہ ابھی تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والا اور کوئی نہیں ہے اور اسی لئے اس نے ابھی تک اپنا ذہن نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے خاص تکنیک اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بڑے افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے پاس اس طرح کے کھلاڑی نہیں ہیں ٗجارحانہ کرکٹ کھیلنا ہی آسٹریلیا میں کامیابی کی ضمانت ہے لیکن ہم تینوں شعبوں میں بہت ہی زیادہ دفاعی انداز اپنائے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…