اہور(آن لائن)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کھلایوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا ہے کہ جب دوستی اور یاریوں پر ٹیم تشکیل دی جائے گی تو ٹیم کا ایسا ہی حال ہونا ہے۔رمیز راجہ نے بھی دل کی بھڑاس نکالی اور پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا۔سابق کپتان محمد یوسف نے ٹیم کی کارکردگی پر طنزیہ انداز میں کہا کہ یو اے ای میں ٹیم کو بلا کر چھ ٹیسٹ کھیل لئے جائیں تاکہ رینکنگ بہتر ہوجائے۔وسیم اکرم نے کہا کہ چند جونیئر اور چند سینئر کھلاڑیوں کی دوستی، یاریوں اور گروپ بندیوں نے کرکٹ ٹیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ستم تو یہ ہوا کہ آخری دن بارش بھی نہ ہوئی۔ ایسے میں بھلا پاکستانی بیٹسمین پورے دن کیسے بیٹنگ کرسکتے تھے پھر وہی ہوا جو ہوتا آیاہے ،،پوری ٹیم 244رنز پر سمٹ گئی۔یہ 1999 سے اب تک آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار چوتھی ٹیسٹ سیریز ہے جس میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔
پشاور کے شائقین کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے۔ لاہورکیشہری بھی آسٹریلیا کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قراردے رہے ہیں،ان کاکہناہیکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ٹیم کی خراب کارکردگی نے جہاں کراچی کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہیوہیں کوئٹہ کے شہریوں کو بھی مایوس کر دیا ہے۔
کن کھلاڑیوں کی دوستی اور یاریوں نے قومی کرکٹ ٹیم کا بیڑہ غرق کر دیا؟
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں