بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی ، دوسرے نمبر آگئے

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی)ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی ، دوسرے نمبر آگئے , آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا، وارنر نے 50 رنز کی تکمیل کے لئے صرف 23 گیندوں کا استعمال کیا، انہوں نے یاسر شاہ کو چھکا لگا کر ففٹی بنائی
اس دوران 7 چوکے اور3 چھکے کھیل پر ان کی مکمل دسترس کا ثبوت تھے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق 21 بالز پر ففٹی کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں، انہوں نے 2014۔15 کے آسٹریلیا سے ابوظبی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
جبکہ اس سے قبل آسٹریلوی بیٹسمین میٹ رینشا سر پر گیند لگنے کے سبب سڈنی ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔پاکستان سے میچ کے ابتدائی 3 روز میں دو بار گیند میٹ رینشا کے ہیلمٹ پر لگی تھی، پہلے روز جب وہ 91 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو عامر کے زوردار باؤنسر پر گیند لگنے سے ہل گئے مگر ٹیم ڈاکٹر نے انہیں کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد انہوں نے سنچری مکمل کی تھی۔بعدازاں دوران فیلڈنگ تیسرے روز سرفراز احمد کے زوردار شاٹ پر گیند پھر ان کے ہیلمٹ پر لگی، تھوڑی دیر بعد انہیں سر میں درد کی وجہ سے میدان سے باہر جانا پڑا، رینشا کے میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور انہیں چند روز آرام کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…