قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ مجھے عمران خان سےبہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہاکہ میر ی یہ خواہش تھی کہ عمران خان الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں اورڈلیورکریں کہ لوگ کہیں کہ ہمیں ایسالیڈرچاہیے۔عمران خان سے بڑی امیدیں تھیں ،میری خواہش تھی کہ وہ خیبرپختونخوا کو فوکس کرتے ایسا کام کرتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا لیڈر چاہئے ،انہوں نے کہا کہ یہ ان کی سیاست کا انداز ہے وہ اس کے بارے میں خود ہی بہتر سمجھتے ہیں،شاہد آفریدی نے کہاکہ عمران خان کی سیاست اورکھیل میں شخصیت الگ الگ ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کوہی کھیلتے ہوئے دیکھ کرکرکٹ کھیلناشروع کی تھی۔شاہد آفریدی کی جانب سے عمران خان کی خیبرپختونخوا میں کارکردگی پر محتاط اندازمیں تنقید پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
۔
شاہد آفریدی یہ کیا کہہ بیٹھے؟ عمران خان سے متعلق ایسا بیان ۔۔ تحریک انصاف کے کارکن مشتعل
6
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں