سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سریز میں پاکستانی ٹیم اور کپتان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں ،سریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرمنا ک شکست کے بعد مصباح الحق نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق بھی بیان دیا لیکن ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے بعد وہ پھرسڈنی ٹیسٹ میں کھیلنے کو تیار ہو گئے لیکن گزشتہ دو میچوں کی طرح اس میچ میں بھی پرفارم نہ کر سکے۔ مصباح الحق نے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں اپنے کیرئیر کی سب سے کم اوسط سکور بنانے کا ریکارڈ بنا لیا
،اس سریز میں انہوں نے 7.60ایوریج سے سکور کیا۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سریز میں مصبا ح الحق نے پہلے میچ کی ایک اننگز میں 4جبکہ دوسری اننگز میں 5سکور کیے ،دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 11جبکہ دوسری اننگز میں 0سکور پر پویلین لوٹے جبکہ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں وہ صرف 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس طرح انہوں نے اب تک 7.60کی اوریج سے سکور کیا ہے۔مصباح الحق کی گزشتہ کم ترین اوریج 11.50تھی اور یہ کارکردگی بھی 2002-3میں آسٹریلیا ہی کے خلاف تھی۔
انتہائی شرمناک ترین ریکارڈ مصباح الحق نے اپنے نام کر لیا, سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سکول کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا



















































