بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ! بڑی غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی تیاریاں‎

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کے آپریشنز منیجر رولینڈ ہولڈر نے کہاہے کہ سیکورٹی مسائل کے حل ہونے اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی اجازت کی صورت میں رواں سال مارچ میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔ کرک انفو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رولینڈ ہولڈر کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی کی جانب سے پاکستان میں دوٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ایک پیش کش ہے جوویسٹ انڈیزپلیئرز ایسوسی ایشن (ویپا) اور سیکورٹی سے مشروط ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ ڈبلیو آئی سی بی کو پی سی بی کی جانب سے ایک سیکیورٹی منصوبہ موصول ہوچکا ہے جس کو ہم نے داخلی سلامتی کے منیجر کو بھیجا ہے جبکہ ویپا اور داخلی سلامتی کا ایک آزاد ادارہ سیکیورٹی رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہے’۔ رولینڈ ہولڈر نے کہا کہ ‘ڈبلیو آئی سی بی اور ویپا دونوں کھلاڑیوں اور اسٹاف کی سلامتی کے لیے اپنے طورپر بہت متحرک ہے جیسے ہی یہ رپورٹ موصول ہوں گی تو پھر بورڈ میچوں کے مقامات کا دورہ کرکے حتمی فیصلہ کرے گا’۔
پی سی بی نے آئی سی سی کے حالیہ ایک اجلاس میں ویسٹ انڈیز بورڈ کو ٹیم کے دورے پر غور کرنے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب ہوا اور متوقع طور پر لاہور18 مارچ اور 19 مارچ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ان میچوں کے بعد مزید دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا روانہ ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…