منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا پیغام میں راحیل شریف اور نواز شریف کیلئے کیا پیغام دیا ؟

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ 2016گزشتہ 25برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر گزرا ،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نواز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میری جانب سے مداحو ں کو 2017مبارک ہو ،2016سے پہلے 25سے 30سال ہمارا ملک بہت بڑی بڑی مشکلات سے گزرا لیکن اب وقت قربانیوں کا نہیں بلکہ ترقی اور کامیابی کا ہے کیونکہ پاکستان نے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ امن اور ملک کی سلامتی کا تھا ،اس حوالے سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اور ان کی ٹیم اور وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ 2016میںگزشتہ 25سالوں سے بہت زیادہ بہتری آئی۔ان کا کہنا تھا کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں ہیں کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیںتاکہ یہ ملک ترقی اور کامیابی کی طرف جاتے ہوئے سب کو نظر آئے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہماری عوام بہت سمجھدار ہے ،ہمیں اپنے دوستوں اور دشمنوں کی پہچان ہونی چاہیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اس ملک میں ترقی اور کامیابی اس وقت آئے گی جب نچلے طبقے کو اوپر لے کر آئے ،ہمارے ملک میں بہت مخیر حضرات ایسے لوگوں کو اوپر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہمیں تھوڑا زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا جو پودا اس ملک میں لگا ہے ہمیں سب کو اس سے بہت سی امیدیں ہیں اور یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بہترین کام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں کرائم ختم ہو گا اور روز گار میں اضافہ ہو گا ،جب بے روزگاری ہوتو کرائم بھی بڑھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…