منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یاسرشاہ اور ان کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی)سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔صبح کھیل کے آغاز سے قبل پریکٹس کے دوران وہ ٹانگ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے، وہ میدان میں تو آئے لیکن لنچ سے قبل صرف 10 اوورز کرا پائے، فیلڈنگ کے دوران بھی وہ صحیح طور پر گیند تھرو نہیں کر پا رہے تھے، مسائل برقرار رہنے پر لنچ کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، ان کا خلا محمد رضوان نے پر کیا، جب کہ پیسرز کو آرام دینے کے لیے اظہر علی کو آزمایا گیا جو 2 وکٹیں بھی لے اڑے، ٹیم منیجمنٹ کے مطابق لیگ اسپنر کو ہیمسٹرنگ انجری ہو گئی ہے۔

یاسر شاہ کی کارکردگی عرش سے فرش پر ا آگری اور یوں انہوں نے رنز دینے کی چھٹی سنچری مکمل کرلی۔لیگ سپنر گزشتہ 12میں سے 6اننگز میں 100 سے زائد رنز کی پٹائی برداشت کر چکے ہیں، سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز انہوں نے 30اوورز میں 132رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میلبورن ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 5.04 کی اوسط سے 207رنز دئیے تھے جبکہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی باری میں129اوردوسری میں 45 رنز دئیے۔ناقص کارکردگی کے سبب عالمی نمبر ون باؤلر کے اعزاز سے محروم ہونے کے بعد اب وہ ٹاپ 10کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…