جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 16سالہ تاریخ کو ایک بار پھر سے دہرا دیا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام ایک بار پھر کر لیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کو میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کیساتھ ہی اس نے اپنا 16 سالہ پرانا شرمناک ترین ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون ٹیم بننے کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم زوال پذیر ہے اور اب تک مسلسل 5 ٹیسٹ میچ ہار کر 16 سالہ پرانی تاریخ کو ایک بار پھر دہرا دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل 1999۔2000ء میں مسلسل پانچ ٹیسٹ میچ ہاری تھی تاہم میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد یہ زخم ایک بار پھر ہرا ہو گیا ہے اور شائقین کرکٹ سخت مایوسی اور غصے کا شکار ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچواں موقع ہے کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 400سے زائد رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گئی ہو۔پاکستان میلبورن میں اس منفی ریکارڈ کا حصہ بنا، رواں ماہ انگلینڈ نے وینکھیڈے اور چنائی میں اسی انداز میں میزبان بھارت کے ہاتھوں مات کھائی تھی، اس سے قبل انگلینڈ 1930 اور سری لنکا 2011 میں پہلی اننگز میں 400 سے زائد رنز بنانے کے باوجودشکست کو نہ ٹال سکے تھے۔واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 443 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 624 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں گرین کیپس 163 رنز تک محدود رہے اور اس طرح انہیں اننگز اور 18 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…