جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کی شرمناک کار کردگی ، سابق کپتان برس پڑے, چن چن کر ساری غلطیاں سامنے رکھ دیں 

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج دیکھ کر ہی اندازہ ہو رہا تھا کہ میچ بچانا مشکل ہے۔ میچ بچانے کی سوچ لے کر میدان میں جانے کا مطلب ہار تسلیم کر لینا ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے دورہ سے ہی کافی ساری غلطیاں نظر آئیں۔ ہماری ٹیم متحدہ عرب امارات میں جن وکٹوں پر کھیلتی ہے وہاں فاسٹ باؤلرزتو بیکار ہوتے ہیں اور سپنرز کو بہت زیادہ مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے یاسر شاہ بہت اچھی پرفارمنس دیتے ہیں۔
ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر گئی تو فاسٹ باولرز پورا زور لگانے کے باوجود بھی سوئنگ نہیں کر پا رہے جبکہ یاسر شاہ کو بھی اچھی وکٹوں پر باؤلنگ کا تجربہ نہیں ہے اس لئے وہ بھی بہتر کاکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ وہاب ریاض نے سوئنگ کرنے کیلئے پورا زور لگایا تو وارنر کو بولڈ کر دیا لیکن نو بال بھی ہو گئی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ میچ بچانے کے موڈ میں جاتے ہیں تو میچ ہار جاتے ہیں کیونکہ دوسری ٹیم کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہوتا یعنی اسے ہار کا تو ڈر ہی نہیں ہوتا اور جب آپ شاٹس کھیلنا بند کر کے روکنا شروع کر دیتے ہیں تو پھر فیلڈرز بھی اوپر آ جاتے ہیں اور دوسری ٹیم آپ پر حاوی ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز کو بلا کر اچھی خاصی پٹائی کرتے ہیں اور جب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتے ہیں تو بدترین کارکردگی سامنے آتی ہے۔ ہمیں متحدہ عرب امارات کی وکٹوں کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے قریب تر بنانا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…