منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میلبورن ٹیسٹ میں پاکستا ن کو بدتر ین شکست ‎

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیانے میلبورن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست دیدی ، قومی ٹیم ایک اننگز اور 18 رنز سے میچ ہار گئی جس کے بعد میزبان ٹیم ا آسٹریلیاکو سیریز میں 0۔2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میلبورن میں کھلیے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی ، کینگروز نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کے 443کے تعاقب میں8 وکٹوں پر624 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پانچویں روز قومی ٹیم ن مایوس کن بیٹنگ کر تے ہوئیصرف163 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔میچ میں آج آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 465رنز 6وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمیتھ اور مچل سٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔ کینگروز کی جانب سے کپتان سٹیون سمیتھ 165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل سٹارک کی وکٹ پر ملی جو برق رفتار 84 رنز سکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے۔اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی۔ وہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیتھن لیون کے آؤٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 3کے سکور پر سمیع اسلم کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وہ ایک رن بنا کر جوش ہیزل وڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ہیں۔بابر اعظم نے بھی تو چل میں آیا پر عمل کرتے ہوئے صرف 3رنز بنائے اور مچل سٹار ک کی گیند پر ایل بی ڈبئیوہو گئے‎
بعد میں تجربہ کار بیٹسمین 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پھر کپتان مصباح الحق بھی بغیر سکور بنائے کیچ دے بیٹھے۔ جس کے بعد اسد شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی نے 43 سکور بنائے اور جوش ہزیلوڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ محمد عامر بھی صرف 11رنز ہی بنا سکے۔سرفراز احمد 46 کے انفرادی سکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر آؤٹ ہوئیاور پھر وہاب ریاض بھی بغیر کوئی سکور بنائے چلتے بنے۔بعد میں یاسر شاہ بھی ہمت ہار گئے اور کوئی سکور نہ بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے181 رنز کے تعاقب میں صرف 163 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی گیند بازمچل سٹارک نے 4 نیتھن لائن 3،جوش ہزیلوڈ نے 2جبکہ جیکسن برڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔#/s#‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…