پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے کس شہر میں کرایا جائے گا؟ پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنا دی

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ کرانے کی اطلاعات کو مستردکر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کا فائنل ملک میں نہ کرانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، ان سے کئی لوگوں نے اس معاملے پر استفسار کیا تاہم فی الوقت کوئی ایسی تجویز زیر غور نہیں۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں سے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جنہوں نے حفاظتی انتظامات میں رینجرز کو بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ابھی تک تو بھرپور کوشش ہے کہ کسی طرح پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو جائے اورخوش قسمتی سے ملک کے حالات اچھے رہے تو اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو نجی کمپنی بنانے کے حوالے سے بھی کافی متضاد باتیں ہو رہی ہے جبکہ کیس بھی غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔
پی ایس ایل کو ماہرین کے کہنے پر الگ کمپنی بنایاگیا ہے اور اس میں بورڈ کا کوئی نقصان نہیں کیونکہ معاملات پی سی بی کے پاس ہی رہیں گے۔ ٹورنامنٹ کیلئے فرنچائزز کے ساتھ دس سالہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی خبریں اور افواہوں سے اس پراجیکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو پاکستان کرکٹ کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہو گا۔ پی ایس ایل کیلئے نجی کمپنی قائم کرنے میں چیئرمین شہریار خان یا ان کا ذاتی فائدہ نہیں کیونکہ ان کی مدت تو آئندہ برس اگست میں ختم ہو رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…