تہران(نیوزڈیسک) ایران میں حکام نے مشہور موبائل گیم ’کلیش آف کلینز‘ پر ملک میں محدود پابندی عائد کر دی ہے۔ایک حکومتی کمیٹی کی جانب سے اس پابندی کا مطالبہ ماہر نفسیات کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس گیم سے تشدد اور قبائلی تنازعات کو حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
انٹرنیٹ سے متعلقہ کمیٹی نے تنبیہ کی ہے کہ اس موبائل ایپلیکشن کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں کی گھریلو زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لئے اس گیم کو کھیلنے کےلئے عمر کی حد متعن کر دی جائے۔
رواں سال کے آغاز میں جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں موبائل کھیلنے والے افراد میں سے 64 فیصد یہ گیم کھیل چکے ہیں۔کلیش آف کلینز پر ایران بھر میں پابندی کا فیصلہ 27 دسمبر سے نافذ العمل کیا گیا ہے۔