جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ کی تاریخ میں ہاشم آملہ نئی تاریخ رقم کرکے 10ہزارویں کھلاڑی بن گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ ایلز بتھ(آئی این پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے والے 10 ہزار ویں بلے باز بن گئے ۔33سالہ ہاشم آملہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 48 رنز بنا کر جب نووان پرادیپ کی پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو یہ ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی سرزمین میں سب سے کم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کی شرح 11.43فی صد ہے،جنوبی افریقہ میں 12.81فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ19.22 فی صد کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے ،اس کے بعد پاکستان میں 18.13 اور سری لنکامیں 18.05 فیصد کھلاڑی اس طریقے سے آؤٹ ہوئے ۔۔سب سے زیادہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سرفہرست ہیں جو 63 مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ، ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال 55 ، انگلینڈ کے گراہم گوچ 50 ، الیسٹرکک اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 47،47 مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ،ان کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ 44،پاکستان کے یونس خان 43 ،جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور انگلینڈ کے ایلک سٹیورٹ 40،40 مرتبہ جبکہ ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز برائن لارا 37 مرتبہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئےسب سے زیادہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنیوالے باؤلرز کی فہرست میں ہندوستان کے انیل کمبلے کا پہلا نمبر ہے ،انہوں نے 156کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو کیا ،متیاہ مرلی دھرن نے وکٹوں کے سامنے پیر لانیوال150 کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا،آسٹریلیا کے شین وارن 138، وسیم اکرم 119، میکگرا 113 ، کپل دیو 111 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیوں کرکے بالترتیب تیسرے ، چوتھے ،5ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وقاریونس نے110 جبکہ سری لنکا کے چمنداواس نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…