اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن باسط علی نے سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ دے مارا۔واقعہ کراچی میں نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔محمود حامد نےجیوسوپر کےپروگرام میں ویمنزاورانڈر19 ٹیموں کی ناقص کارکردگی پرتنقید کی تھی جس پرسابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نےگذشتہ روز کہا تھا کہ وہ خودپر تنقید کرنے والوں سے برا سلوک کرینگے۔محمود حامد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اگر کوئی اعتراض کیا تو ٹی وی پر آکر جواب دیتے ،اس کامطلب یہ تو نہیں کہ اعتراض کرنے والے پرہاتھ اٹھایا جائے،باسط علی نےآج مجھ پر ہاتھ اٹھایا ہے کل کسی اورپر بھی اٹھائیں گے۔محمود حامد نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ باسط علی کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ باسط علی تین تین عہدے لےکر بیٹھے ہوئے ہیں ، ہر فورم پران کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































