منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کیا زبردست بات کہہ دی ؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

سڈنی(آن لائن)آسٹریلوی ٹیم کے سابق باولر بریٹ لی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے آخری وقت تک ہار نہیں مانتے، پاکستانی ٹیم نے سٹیون سمتھ کو پریشانی کے عالم میں اپنے ناخن چبانے پر مجبور کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نجی سپورٹس ویب سائٹ پر لکھے گئے آرٹیکل میں بریٹ لی نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم جس انداز سے کھیلی اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جس طرح کی کارکردگی دکھائی وہ حیران کن تھی۔ پاکستانی ٹیم سے ایک سبق سیکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ کبھی کسی ٹیم کو رائٹ آف نہ کریں، خاص طور پر اس وقت جب وہ مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جب پاکستانی ٹیم صرف 142 رنز پر آؤٹ ہو گئی تو میرا تجزیہ یہ تھا کہ یہ میچ تین دن میں ختم ہو جائے گا۔ میں نے یہ تجزیہ پاکستانی ٹیم کے ماضی میں کیے گئے آسٹریلیا کے دوروں سے اخذ کیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ ہی آسٹریلین وکٹوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد میں نے خود سے پوچھا کہ میں نے اس ٹیسٹ سے کیا سبق سیکھا ہے؟بریٹ لی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے بعد میں نے سیکھا کہ ہمیں کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر ایسی ٹیم جو اپنی قوم کے خوابوں اور امیدوں کی نمائندگی کر رہی ہو اور آخری سیریز میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہو۔ انہوں نے پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برسبین ٹیسٹ میں ہدف کا جس طرح تعاقب کیا اور خود کو فتح کے قریب کیا وہ قابل تحسین ہے۔ میرے خیال میں پاکستانی نوجوانوں نے جس حوصلے اور خود اعتمادی سے برسبین ٹیسٹ میں قابل رشک کھیل پیش کیا،وہ سب تعریف کے مستحق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…