جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’پاکستانی ٹیم کیلئے سکورز کی بارش کرنے والے اظہر علی کو نظر لگ گئی‘‘ دوران میچ زخمی

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

میلبرن( آن لائن ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران 109 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ یاسر شاہ کے اوور کی پانچویں گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے لیگ سائیڈ پر زوردار شارٹ کھیلی جو سیدھی شارٹ لیگ پر کھڑے اظہر علی کے سر پر لگی اور اظہر علی زخمی ہو کر زمین پر گر گئے تاہم ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اظہر علی زیادہ چوٹ سے محفوظ رہے۔قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے اظہر علی کو فوری طبی امداد دی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ میتھیو ویڈ کی جانب جانب سے اظہر علی سے معذرت کی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔اظہر علی کے ہیلمٹ سے لگنے کے بعد گیند وہاب ریاض کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق میتھیو ویڈ آؤٹ قرار نہیں پائے لیکن امید ہے کہ آئندہ برس لاگو ہونے والے آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق اس طرح کا کیچ بلے باز کو پویلین رخصت کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…