اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دنیا کے3 ممتاز باکسرز سے مقابلہ , عامر خان کو بڑی کمپنی نےبڑی پیشکش کر دی

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کو او ایم جی کمپنی نے دنیا کے3 ممتاز باکسرز سے مقابلہ کرنے کی پیشکش کردی، حریف کا فیصلہ جلد متوقع ہے، عالمی شہرت یافتہ باکسرنے اپریل میں ممکنہ شیڈول اگلے مقابلے میں کامیابی سمیٹنے کے بعد فتح کا جشن پاکستان میں منانے کا اعلان بھی کردیا، گذشتہ دنوں عامر نے ٹریننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہاتھ کے کامیاب آپریشن کے بعد دوبارہ میدان میں آ گئے ہیں ، اب ان کی اگلی نظریں آئندہ برس اپریل میں امریکی ریاست لاس اینجلس مقابلے پر مرکوز ہیں۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ اور ماضی کی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ مقابلے میں فتح کیلیے بھی پْرامید ہیں، ان کے مطابق7 ماہ کے بعد دوبارہ سے ٹریننگ کا آغازکردیا دنیا کے ممتاز باکسرز سے مقابلے کرنے کی پیشکش ہیں، اس حوالے سے جلد ہی اپنے باکسنگ منیجر سے ملوں گا۔ انھوں نے کہاکہ میرا اگلا مقابلہ اپریل میں متوقع ہے، بھر پور تیاریوں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دوں گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فتح وکامرانی کے سفر کو جاری رکھوں گا۔ عامر خان نے کہاکہ عالمی مقابلے کی فتح کا جشن میں پاکستان میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ مناؤں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…