منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تین دن ہو گئے ہیں ، اظہر بھائی آپ تھکتے نہیں ؟ کریز پر جاتے وقت جب ایک مداح نے اظہر علی سے سوال کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میلبورن ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ہے دلچسپ بات یہ ہے جب اظہر علی کریز پر بیٹنگ کیلئے جارہے تھے تو شائقین میں سے ایک نے سوال کیا کہ اظہر بھائی آپ تھکتے نہیں ؟ تین دن ہو گئے ہیں ، ہم تو بیٹھ بیٹھ کے تھک گئے ہیں اور آپ کھیلے جا رہے ہیں جس کے جواب میں وہ مسکرا دیے ۔میچ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ اظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔ وہ آؤٹ ہونے والے ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی تھے، جبکہ آؤٹ ہونے والے نویں بیٹسمین وہاب ریاض تھے، جو جوش ہیزل وڈ کا شکار بنے، انہوں نے ایک رن بنایا تھا۔گرین شرٹس نے آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے تمام حربے ناکام بنا دیئے۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔میلبورن میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی بھی بن گئے اور انہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، جو 1972میں انہوں نے اسی گراؤنڈ میں بنایا تھا۔اظہر علی نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی تیسری ڈبل سنچری مکمل کری ہے۔ انہوں نے کینگروز کو تھکا تھکا کر ہلکان کر دیا۔ وہ پہلے پاکستانی جبکہ چوتھے ایشین بیٹسمین ہیں۔ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…