ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’بڑے بڑے گھپلے ‘‘ ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(آن لائن) مبینہ بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے، بعض ’’پرانی فائلز‘‘ بھی کھل گئیں، گذشتہ عرصے چند آفیشلز سے تحقیقات بھی کی گئی تھیں، معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اسے جمعے کو کراچی میں شیڈول گورننگ بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی رکھا گیا ہے، اس میں مختلف کمیٹیز کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی، نجم سیٹھی پی ایس ایل کے حوالے سے شرکا کو اپ ڈیٹ دیں گے، مرحوم حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا 43 واں اجلاس جمعے کی صبح 11بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا، اس موقع پر ایف آئی اے اور نیب کے معاملات سے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں سامنے آنے والی بعض میڈیا رپورٹس کے بعد دونوں حکومتی ادارے متحرک ہوئے اور بورڈ کے معاملات میں مبینہ گڑبڑ کی تحقیقات شروع کر دیں، بعض پرانی فائلز بھی کھل گئیں، ان میں گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اکیڈمی، خلاف ضابطہ بھرتیاں اور قذافی اسٹیڈیم اسٹینڈ کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیاں شامل ہیں، اس حوالے سے کچھ عرصے قبل بعض آفیشلز سے پوچھ گچھ ہوئی اور ریکارڈز بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔اجلاس کے شرکا مرحوم حنیف محمد کو خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے، کوچز و سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور پروموشن کے حوالے سے کمیٹی بنائی جائے گی،پی سی بی کے 8 سے 10کوچز کا ایک پول بنے گا، جونیئر ٹورز میں ان میں سے ہی بھیجا جائے گا۔ نجم سیٹھی پی ایس ایل کے حوالے سے شرکا کو اپ ڈیٹ دیں گے۔ سپلیمنٹری بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی، اس میں انڈر 16ٹیم کا دور? آسٹریلیا و دیگر اخراجات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…