بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاک اسٹریلیا کرکٹ میچ تیسرے روز میں داخل‘‘

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میلبورن ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ، جہاں پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر بیٹنگ ہے۔پاکستان کے اظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔ وہ آؤٹ ہونے والے ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی تھے، جبکہ آؤٹ ہونے والے نویں بیٹسمین وہاب ریاض تھے، جو جوش ہیزل وڈ کا شکار بنے، انہوں نے ایک رن بنایا تھا۔گرین شرٹس نے آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے تمام حربے ناکام بنا دیئے۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔میلبورن میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی بھی بن گئے اور انہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، جو 1972میں انہوں نے اسی گراؤنڈ میں بنایا تھا۔اظہر علی نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی تیسری ڈبل سنچری مکمل کری ہے۔ انہوں نے کینگروز کو تھکا تھکا کر ہلکان کر دیا۔ وہ پہلے پاکستانی جبکہ چوتھے ایشین بیٹسمین ہیں۔ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…