پشاور (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کو الوداعی یا فئیرول میچ نہ دینے سے دنیا میں مثبت پیغام نہیں جارہا، اس لیے پی سی بی کو اس بارے میں سوچنا ہو گا۔اپنے ایک انٹرویو میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بیس سال پاکستان کی خدمت کی، ملک کا تشخص بیرون ممالک میں بہتر بنایا، تو یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو الوداعی میچ نہیں دے رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ مثال دینا چاہ رہے ہیں کہ جس نے پاکستان کی خدمت کی اس سے اس طرح کا سلوک کریں؟ ملالہ یوسفزئی سے حال ہی میں کی گئی ملاقات پر پشاور زلمی کے فینز سوشل میڈیا پر اور فیس بک لائیو کے دوران بھی جاوید آفریدی سے اس بارے میں پوچھتے رہے۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ملک میں عدم برداشت زیادہ ہے، میں تو سب سے ملا ہوں اور ملتا رہوں گا۔
جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر دہرانا چاہیں گے کہ کشمیر کی ٹیم کو بھی پی ایس ایل میں شامل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کے زیر انتظام ‘کشمیر کی ایک متحدہ ٹیم بنا کر اسے پی ایس ایک میں چھٹی ٹیم کی حیثیت سے شامل کیا جائے۔
آفریدی کو الوداعی میچ نہ دینے سے دنیا میں کیا پیغام گیا ہے؟ جاوید آفرید ی نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا
28
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں