بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اظہرعلی ریکارڈز کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی)اظہر علی ریکارڈز بک میں نئی انٹریز بھی کرانے لگے وہ آسٹریلیا میں پانچویں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے فہرست میں ٹاپ پر جگہ بنانے کیلیے مزید 20 رنز درکار ہیں، ان کے پاس کینگروز کیخلاف بیٹ کیری کرنے والا پہلا اوپنر بننے کا بھی سنہری موقع ہے،باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اظہر علی 139 رنز پر ناقابل شکست ہیں، یہ آسٹریلیا میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور ہے، اگر انھوں نے 159 رنز بنالیے تو کینگروز کیخلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن جائیں گے، اس سے قبل آسٹریلیا میں کوئی بھی ہم وطن بیٹسمین ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، اس فہرست میں ٹاپ پر موجود ماجد خان نے 1972ء میں میلبورن گراؤنڈ پر ہی 158 رنزبنائے تھے، آصف اقبال 152 ناٹ آؤٹ، محسن خان 152 اور 149، صادق محمد، اعجاز احمد اور اسد شفیق 137،137، عمران خان 136، آصف اقبال134ناٹ آؤٹ، جاوید میانداد 131اور 129 ناٹ آؤٹ، وسیم اکرم 123، مشتاق محمد اور اعجازاحمد 121، آصف اقبال 120، سعید انور 119، انضمام الحق 118، اعجازاحمد 115، قاسم عمر 113، محمد یوسف 111، ماجد خان اور سلمان بٹ 108، صادق محمد 105، حنیف محمد 104، سلمان بٹ 102 اور ظہیر عباس 101 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

اظہر علی کے پاس آسٹریلیا کیخلاف بیٹ کیری کرنے والا پہلا پاکستانی اوپنر بننے کا بھی سنہری موقع ہے، عمران فرحت نے نیوزی لینڈ کیخلاف نیپئر ٹیسٹ 2009میں پوری اننگز میں وکٹ نہیں گنوائی تھی، اس کے بعد اب تک کوئی پاکستانی بیٹسمین یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا، اظہر علی نے غیر ایشیائی کنڈیشنز میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بنائی، اس سے قبل رواں سال ہی اوپنر نے انگلینڈ کیخلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تھری فیگر اننگز کھیلی تھی، مجموعی طور پر اظہر علی کی 56 ٹیسٹ میں یہ 12 ویں سنچری ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…