جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کے ساتھ کیا، کیاگیا؟جاوید آفریدی نے پی سی بی پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کو الوداعی یا فئیرول میچ نہ دینے سے دنیا میں مثبت پیغام نہیں جارہا اس لیے پی سی بی کو اس بارے میں سوچنا ہو گا۔بی بی سی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے بیس سال پاکستان کی خدمت کی، ملک کا تشخص بیرون ممالک میں بہتر بنایا، تو یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو الوداعی میچ نہیں دے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ مثال دینا چاہ رہے ہیں کہ جس نے پاکستان کی خدمت کی اس سے اس طرح کا سلوک کریں؟جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر دہرانا چاہیں گے کہ کشمیر کی ٹیم کو بھی پی ایس ایل میں شامل کیا جائے۔بھارت اور پاکستان دونوں کے زیر انتظام کشمیر کی ایک متحدہ ٹیم بنا کر اسے پی ایس ایل ایک میں چھٹی ٹیم کی حیثیت سے شامل کیا جائے۔انہوں نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں عدم برداشت زیادہ ہے، میں تو سب سے ملا ہوں اور ملتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…