اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرتے ہوئے 30 سب سے زیادہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں شمار مہندر سنگھ پال نے بھارتی ٹی وی NDTV کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کو بہت زیادہ پیار ملتا ہے، میں ایک پاکستانی ہوں اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
مہندر سنگھ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں جتنا پیار اور محبت سکھوں کو ملتی ہے اتنی محبت دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیلوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں مزید روشن کروں۔ مہندر سنگھ پال کا کہنا تھا کہ میرے پسندیدہ باؤلر وقار یونس ہیں اور مجھے جو مقام ملا وہ اللہ کی کرم نوازی کی وجہ سے ملاہے۔
’’جتنا پیار سکھوں کو پاکستان میں ملتاہے اتنا دنیا میں کہیں نہیں ملتا‘‘
27
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں