میلبورن(آئی این پی)سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل نے بھی الیسٹر کک کو قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش اوپنر قدامت پسندی کا شکار کپتان ہیں، ایک بار حریف ٹیم حاوی ہوجائے تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ای این چیپل نے اپنے کالم میں الیسٹرکک کے انداز قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش اوپنر بطور بیٹسمین تو اپنے کردار سے انصاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کپتانی کرتے ہوئے قدامت پسندانہ سوچ کا شکار نظر آتے ہیں
حریف ایک بار حاوی ہونے کے بعد تیزی سے رنز بنانے لگے تو ان کے ہاتھ پاں پھول جاتے ہیں، دفاعی رویہ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی متاثر کرتا ہے،اس کی کئی مثالیں دورہ بھارت میں مسلسل شکستوں کے دوران دیکھی گئی ہیں۔الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ مسلسل شکستوں کی مایوسی میں جلد بازی کا شکار ہوکر قیادت چھوڑنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے لیکن میرے خیال میں یہی مناسب وقت ہے، مزید شکستیں ان پر دبا بڑھا دیں گی جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیم کی بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بھی متاثر ہوگی،خوفناک دن دیکھنے سے قبل ان کو خود ہی مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کس ٹیم کے کپتان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا
27
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں