ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بالاخر بول پڑے

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آؤٹ آف فارم مصباح الحق اور یونس خان کے دفاع میں نکل پڑے۔ مکی ارتھر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ڈریسنگ روم میں قدر کم نہیں ہوئی جب کہ رخصتی کا فیصلہ دونوں کو خود ہی کرنا ہے۔مصباح الحق اور یونس خان کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہے، میلبورن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی دونوں توقعات کا بوجھ اٹھانے میں ناکام رہے، پریس کانفرنس میں سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں تو سینئرز خود ہی بتا سکتے ہیں لیکن ڈریسنگ روم میں ان کی قدر کم نہیں ہوئی، جب بھی بیٹنگ کیلئے جائیں، مینجمنٹ اور ٹیم سب ان کی سپورٹ کرتے ہیں، دونوں نے یہ عزت ایک دن میں نہیں کمائی، مصباح الحق نے 6 سال قیادت کا حق ادا کیا ہے۔

یونس خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ 10 ہزار رنز کے قریب ہیں، اگر وہ کیریئر جاری رکھتے ہیں تو جونیئرز کیلیے رہنمائی اور تربیت کا ذریعہ ہوں گے اور اگر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں دیگر متبادل کرکٹرزکی کھیپ میں سے خلا پر کرنے کیلیے محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دونوں کرکٹرز فٹ، بھرپور پریکٹس اور ٹریننگ کررہے ہیں، دوسروں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں، سمیع اسلم، بابر اعظم، اظہر علی اور شرجیل خان جیسے پلیئرز کا کھیل نکھارنے کیلیے دونوں سینئرزکا ساتھ مزید مل جائے تو بہتر ہوگا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد گرین کیپس کو مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، مصباح الحق اور یونس خان کا مستقبل کا پلان طویل فارمیٹ میں پاکستان کی راہیں متعین کرے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…