لاہور( این این آئی)پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنزپاکستان کے جاویدمیاں دادنے بنائے۔انہوں نے25میچوں کی40اننگزمیں47.28کی اوسط سے1797رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور211رنزہے۔دوسرے نمبرپرآسٹریلیاکے ایلن بارڈرنے22میچوں کی36اننگزمیں59.50کی اوسط سے1666رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور153رنزہے
۔تیسرے نمبرپرآسٹریلیاکے جی ایس چیپل نے17میچوں کی27اننگزمیں63.24کی اوسط سے1581رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور235رنزہے۔چوتھے نمبرپرآسٹریلیاکے رکی پونٹگ نے15میچوں کی26اننگزمیں66.82کی اوسط سے1537رنزبنائے جن میں5سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور209رنزہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے ظہیرعباس نے20میچوں کی34اننگزمیں44.09کی اوسط سے1411رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور12نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور126رنزہے۔