منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،کپتان مصباح الحق نے کیا حکمت عملی طے کرلی؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (آئی این پی)میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟کپتان مصباح الحق نے حکمت عملی بنالی ہے مگر حتمی ٹیم کے حوالے سے بتانے سے گریز کرگئے ۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کا حتمی اعلان(آج) میچ سے قبل کریں گئے ۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر گرین شرٹس نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی،پاکستان ٹیم کا یہ چوتھا تربیتی سیشن تھا،قومی ٹیم نے پہلے 3 سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔پریس کانفرنس کے دوران کپتان مصباح الحق نے حتمی الیون کا اعلان کئے بغیرمختلف کھلاڑیوں کے حوالے اظہار خیال کیا۔ان کا کہناتھاکہ محمد عامر اچھی باولنگ کررہا ہے،عمران خان نے ہرجگہ اچھا پرفارم کیا، سہیل خان محنت کررہا ہیں نئی گینداچھی کرتاہے ریورس سوئنگ بھی کرسکتا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ آئی سی سی ایوارڈملنے میں ساتھی کھلاڑیوں کابھی ہاتھ ہے، کل کے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرنے کیلئیپراعتماد ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ میلبورن ٹیسٹ میں بھی برسبین ٹیسٹ والی ٹیم ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میلبورن ایک خاص وینیو ہے ہر کوئی اچھا کھیلنا چاہتا ہے، باکسنگ ڈے پراچھا پرفارم کرنے لیے پراعتماد ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…