بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بڑے بڑے کرکٹر ز پیچھے رہ گئے ۔۔ معین علی نے ایسا شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا کہ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے2016میں ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر کیلس اور انگلینڈ کے آئن بوتھم کے ساتھ درج کروا لیا ہے۔2016 میں معین علی ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز اور 30 وکٹیں حاصل کرکے ایک سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔کرکٹ ڈاٹ کام اے یو کے مطابق معین علی نے ہندوستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں ایشانت شرما کی گیند پر رن لے کے یہ اعزاز حاصل کیا اور سابق مشہور آل رانڈر کیلس اور بوتھم کی فہرست میں شامل ہوگئے۔بوتھم پہلے کھلاڑی تھے جنھوں نے 1982 میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک ہزار 95 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ معین علی 2016 میں ایک ہزار سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا راج ہے۔انگلینڈ کے جوروٹ اس فہرست میں اب تک 1477 رنز بنا کر سہرفہرست ہے، انگلینڈ کے ہی جونی بیئراسٹو 1470 رنز بنا کر دوسرے، کپتان الیسٹر کک 1270 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں 1215 رنز بنائے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی 950 رنز بنا کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں اور انھیں آسٹریلوی کپتان پر برتری حاصل ہے جنھوں نے 914 رنز بنا رکھے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال کا آخری ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہوگا جہاں دونوں کھلاڑی اپنی پوزیشن کو بہتر بنا سکتے ہیں۔پاکستانی بلے بازوں میں اسد شفیق نے 10 میچوں میں 667 رنزاور یونس خان نے 628 رنز بنائے اور سمیع اسلم 607 رنز بنا کر نمایاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…