پشاور ( آن لائن ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے ایک میچ کابھی محتاج نہیں بلکہ عوام کا پیار کافی ہے۔’’مجھے پی سی بی کے الوداعی میچ کی ضرورت نہیں۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی سی بی کیلئے کرکٹ نہیں کھیل رہا ، 20سال کے تجربے کے بعد یہ معیار نہیں کہ پی سی بی سے ایک میچ مانگوں۔بھارت کے ساتھ سیریز کیلئے پاکستان نے ہمیشہ طرف داری دکھائی تاہم بھارت نے سیریز کیلئے کبھی جھکاؤنہیں دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اورآفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
سابق کپتان نے ایک سوال پر کہا کہ قومی ٹیم دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے گی تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو نہیں ہرا سکتی ، ان ٹیموں کیخلاف میچ سے قبل ٹیم اچھی پچز پر کھیلے۔’’ایشین بلاک 50سال قبل ہی بن جانا چاہئے تھا ‘‘۔
’’اب مجھے ضرورت نہیں‘‘ پی سی بی یہ چیز اپنے پاس رکھے شاہد آفریدی نے دھماکے دار اعلان کر دیا
25
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں