ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دوسراٹیسٹ میچ ،پاکستانی شاہین میلبورن پہنچنے کے بعد کیاکرتے رہے ،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیوزڈیسک) پاکستان میلبورن میں روٹھی قسمت کو منانے کی کوشش کرے گا. ایم سی جی کے تاریخی وینیو پر گرین کیپس 35 برس سے کامیابی کو ترس رہے ہیں تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں سے قبل بدھ کو پاکستان ٹیم نے آرام کو ترجیح دی.میلبورن کے میدان پر پاکستان کو 35 سال بعد پہلی فتح کا انتظار ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے میلبورن میں شاپنگ کی جبکہ کھانا بھی باہر ہی کھایا.

قبل ازیں منگل کو برسبین سے آمد کے بعد بھی ریسٹ کیا گیا تھا۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ کیجارہی ہے ۔ ہفتے کے روز ٹریننگ دوپہر کو ہوگی اس سے قبل میڈیا ٹاک بھی شیڈول ہے۔ اتوار کی صبح ٹیم اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی جبکہ کپتان مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب برسبین ٹیسٹ کے ہیرو اسد شفیق بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر پر سنچریوں کا ریکارڈ بنانے کے باوجود ٹاپ آرڈر میں ہی کھیلنے کے خواہاں ہیں.

انھوں نے کہاکہ اگر آپ مجھ سے میری ذاتی رائے پوچھیں تو میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ پسند کروں گا،ٹیسٹ ٹیم میں آنے سے قبل میں کبھی چھٹے نمبر پر نہیں کھیلا تھا لیکن ٹیم کے مفاد میں آپ کو بہت سی چیزوں کی قربانی دینا پڑتی ہے، ٹیم مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ میں چھٹے نمبر پر زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہوں اور میں بھی اسی بات سے خوش ہوں.مجھے جو بھی کردار دیا جاتا ہے اس میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…