جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔۔ جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز پوشیدہ نہیں ۔۔ ہم نے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔۔ ثانیہ مرزا نے میڈیا پر اعلان کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مارٹینا اور میں نے ریو اولمپکس سے قبل ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا اسی لیے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے۔سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز سے جوڑی ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ سوئس پلیئر سے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے اور ہم نے ایک ساتھ کافی کامیابیاں حاصل کیں مگر دونوں ہی محسوس کرنے لگے تھے کہ

اب ہم میں وہ جادو باقی نہیں رہا جوکامیابیوں کی وجہ تھا لہذا ریو اولمپکس سے قبل ہم نے فیصلہ کیا کہ گیمز کے بعد ہم الگ ہونے کا اعلان کریں گے تاہم اس سے قبل ہی میڈیا میں یہ بات لیک ہوگئی جس پر طرح طرح کی باتیں بننے لگیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی پلیئر لینڈر پیس کی بہت عزت کرتی ہوں تاہم میگا ایونٹس میں ان کے ساتھ جوڑی بنانا یا نہ بنانا ایک الگ معاملہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…