پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کی قومی ٹیم کو مبارکباد ٗیاسر پر برہم

22  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)برسبین میں آسٹریلیا میں کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے یاسر شاہ کی خراب فارم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاسر شاہ کی مستقل ناقص فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عبدالقار نے کہا کہ لیگ اسپنر کو مختلف طرز کی وکٹوں پر وکٹ لینے کا ہنر سیکھنا ہو گا اور حریف ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کیلئے فلپرز اور گوگلی پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔یاسر نے 2015 میں سات ٹیسٹ میچوں میں 23 کی اوسط 49 وکٹیں لی تھیں تاہم 2016 میں نو ٹیسٹ میچوں میں 43وکٹیں لے سکے جہاں ان کی اوسط 36.58 رہی۔انہوں نے یاسر کی افادیت میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر خود کو ایڈجسٹ کرنے میں مشکلات پیش آئیں، انہیں سیکھنا ہو گا کہ کریز کیسے استعمال کرنی ہے اور رفتار کس طرح کم یا زیادہ کرنی ہے، انہیں ان وکٹوں پر بھی اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے بہترین بلے بازوں کو منصوبہ کر کے آؤٹ کرنا چاہیے جو ایک اچھے باؤلر کی نشانی ہوتی ہے۔عبدالقادر نے امید ظاہر کی کہ یاسر جلد اس مسئلے پر قابو پالیں گے کیونکہ وہ ایک عمدہ باؤلر ہیں اور اگر وہ آئندہ دو ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا میں وکٹیں لے کر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ ایک عالمی معیار کے باؤلر کی ساکھ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ میلبورن اور سڈنی کی وکٹیں پاکستان کیلئے زیادہ موزوں ہوں گی جہاں گیند ریورس ہو گا اور یاسر کو زیادہ ٹرن ملے گا اور یہ یاسر کیلئے تاریخ رقم کرنے کا نادر موقع ہے جہاں وہ عمدہ کاکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کرا سکتے ہیں۔سابق لیگ اسپنر نے تجویز پیش کی کہ میلبورن اور سڈنی میں محمد اصغر اور محمد نواز کو آزمایا جانا چاہیے جس سے ناصرف پاکستانی باؤلنگ اٹیک میں ورائٹی آئے گی بلکہ ساتھ ساتھ باؤلرز کا بوجھ بھی کم ہو گا۔انہوں نے برسبین ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عمدہ بیٹنگ پر پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ میچوں میں اس کارکردگی سے ٹیم کا مورال بلند ہو گا۔عبدالقادر نے کہا کہ اسد شفیق نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…