آئی سی سی نے سال 2016 کے لیے کرکٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا

22  دسمبر‬‮  2016

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2016 کے لیے کرکٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا، جس میں مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔خیال رہے کہ مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ ان کی قیادت میں ہی رواں برس ٹیم نے نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ہر سال کھیل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ مخالف ٹیم کے ساتھ بہترین برتاؤ، اپنی ٹیم میں اچھا کردار، منصفین کے ساتھ رویہ اور کھیل کے روایتی اقدار کو برقرار رکھنے پر دیا جاتا ہے۔2015 میں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوار نیوزی لینڈ کے بریند مکلم کو دیا گیا تھا۔مصباح الحق پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہماری کھیل کے حوالے سے مثبت روایات اور سوچ کی ایک طویل تاریخ ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایمپائر آف دی ائیر ماریس ایرسموس کو قرار دیا گیا۔اریس ایرسموس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے جبکہ 52 سالہ ایمپائر فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔گزشتہ تین سال سے ایمپائر آف دی ائر کا ایوارڈ انگلینڈ کے 43 سالہ رچرڈ ایلن کو ملتا رہا ہے۔2012 میں یہ ایوارڈ سری لنکا کے ایمپائر کمار دھرما سینا کے نام ہوا تھا جبکہ 2009، 2010 اور 2011 میں پاکستان کے علیم ڈار ایمپائر آف دی ایئر قرار دیئے جاتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…