پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کھلاڑی الویرو پیٹرسن پر دو سال کی پابندی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہانسبرگ(آن لائن)جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کھلاڑی پیٹرسن الوریو پر میچ فکسنگ کی معلومات کو چھپانے کے جرم میں دو سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔پیٹرسن الیویرو نے جنوبی افریقہ کی جانب سے چھتیس ٹیسٹ اور بائیس ون ڈے میچوں میں حصہ لیا۔پیٹرسن الویرو پر الزام ہے کہ انھوں نے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے میچ فکسنگ کی کوششوں کی معلومات ہونے کے باوجود متعلقہ حکام سے تعاون کرنے سے گریز کیا۔البتہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے الویرو پیٹرسن پر براہ راست میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو واپس لے لیا ہے۔الویرو پیٹرسن گذشتہ دو سالوں سے جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور انگلش کاونٹی لنکاشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔چھتیس سالہ الویرو نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے خاندان، دوستوں، ہم وطنوں اور مداحوں سے معافی طلب کی ہے۔الویرو پیٹرسن پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی کوششوں کی پردہ داری کی تھی۔الویرو پیٹرسن نے ان الزامات کو تسلیم کیا ہے کہ جب میچ فکسنگ کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے متعلقہ حکام کو مطلع نہیں کیا اور بعد میں تحقیق کاروں سے بھی مکمل تعاون نہیں کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے دوسرے کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ کی معلومات کو چھپانے کی کوشش کی اور بعض شواہد کو تلف بھی کیا تھا۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے جنوری میں ایک اور کھلاڑی غلام بودی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں پابندی عائد کر دی تھی۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے الویرو پیٹرسن کی تحریری گزارشات کا معائنے کرنے کے بعد ان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…