لندن( آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی، انہوں نے ہاتھ کی دیرینہ تکلیف کو دور کرنے کیلیے اکتوبر میں سرجری کرائی تھی، وہ مئی میں کینالو الواریز سے ناکامی کے بعد سے باکسنگ رنگ سے دوری اختیارکیے ہوئے ہیں، یہ مقابلہ مئی میں منعقد ہوا تھا، عامر نئے سال میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینے کیلیے پْراعتماد ہیں، 30 سالہ باکسرکا ہاتھ 2003 میں ٹوٹا تھا جس کے بعد وہ مسئلے سے مکمل طور پر نجات نہیں پا سکے تھے۔۔