جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت سے بڑا اعزازچھین لیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آئی این پی) پاکستان نے آسٹریلیا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ برسبین ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم 490 کے جواب میں 450 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جو آسٹریلوی سرزمین پر چوتھی اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے اس سے قبل بھارت نے 1978 میں ایڈیلیڈ کے مقام پر 445 رنز سکور کئے تھے۔علاوہ ازیں برسبین ٹیسٹ میں آخری 4 پاکستانی بیٹسمینوں نے مزاحمت کی نئی مثال قائم کردی، ہدف کے تعاقب میں230رنز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،اس مرحلے پر 3ففٹی شراکتوں کا بھی پہلا موقع ہے

۔تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کے آخری 4 بیٹسمین 230 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے جو ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے لارڈز ٹیسٹ 2002 میں 227 رنز بنائے تھے، پاکستان نے مذکورہ 4 وکٹیں گنوانے کے سفر میں 3 ففٹی شراکتیں قائم کیں،ایسا موقع بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار آیا، پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی اور دوسری اننگز میں 308رنز کے فرق کی تیسری بڑی مثال قائم کی، برج ٹاون ٹیسٹ 1957میں گرین کیپس نے پہلی باری میں 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری میں حنیف محمد کی یادگار ٹرپل سنچری کی بدولت 8 وکٹ پر 657 رنز بنائے تھے، یہ ایک ہی میچ کی دو اننگز کا سب سے بڑا فرق تھا۔اسد شفیق 137 رنز کے ساتھ گابا اسٹیڈیم میں چوتھی اننگز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے،

اس سے قبل سنیل گاوسکر 1977/78 اور شیرون کیمپ بیل 1996/97 میں 113،113 رنز بناچکے ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں کسی بھی نمبر 6 یا بعد کے بیٹسمین کی جانب سے یہ تیسری بڑی اننگز ہے، سب سے زیادہ اسکور ایڈم گلگرسٹ نے ساتویں نمبر پر کھیلتے ہوئے بنایا، انھوں نے پاکستان کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ 1999 میں ناقابل شکست 149 رنز سکور کیے تھے، ڈینیئل ویٹوری نے کولمبو ٹیسٹ 2009 میں آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 140 رنز بنائے۔آسٹریلوی ٹیم گابا اسٹیڈیم میں آخری بار 1988 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی، جس کے بعد اب تک 28 ٹیسٹ میں ناقابل شکست ہے، اس دوران کینگروز نے یہاں 22 معرکوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 ڈرا ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…