ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٓآئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ۔۔ پاکستان کیلئے خوشی کی خبر

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔تاریخ میں دوسری بار 2بھارتی باؤلرز پہلی 2پوزیشنوں پر براجمان ہیں،پاکستانی بلے بازوں کی بھی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے،جدیجہ دوسرے،رنگنا ہیراتھ تیسرے اور یاسر شاہ 5ویں نمبر پر موجود ہیں،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،ویرات کوہلی دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ، یونس خان8ویں ،اظہر علی16ویں ،مصباح الحق 19ویں اور اسد شفیق 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں ،ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے نتیجے میں انڈیا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔بولنگ کے معاملے میں انڈیا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے تو بیٹنگ کے شعبے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔
انڈیا نے آسٹریلیا اور پاکستان سے پوائنٹس کے معاملے کافی زیادہ پوائنٹس کی سبقت حاصل کر لی ہے۔بالروں کی رینکنگ میں یہ دوسرا موقع ہے جب انڈیا کے دو کھلاڑی سر فہرست ہیں اور دونوں انڈیا کے سپنر ہیں۔ اس سے پہلے سنہ 1974 میں بشن سنگھ بیدی اور بھاگوت چندرشیکھر پہلی اور دوسری پوزیشن پر تھے۔پہلے نمبر پر 887 پوائنٹس کے ساتھ رام چندرن ایشون ہیں جبکہ 879 پوائنٹس کے ساتھ رویندر جڈیجہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جڈیجہ نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ختم ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سات وکٹیں لیں تھیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے اچھی رینکنگ ہے۔ مجموعی طور پر انھوں نے میچ میں دس وکٹیں لیں اور سیریز میں 26 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون کو سیریز میں 28 وکٹیں ملیں۔خیال رہے کہ ایشون اس سے قبل جاری کی جانے والی رینکنگ میں بھی سر فہرست تھے اور ان کے 904 پوائنٹس تھے جو ان کا کریئر بیسٹ تھا۔پاکستان کے یاسر شاہ 754 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ تیسری جبکہ ڈیل سٹین چوتھی پوزیشن پر ہیں۔پاکستان کے خلاف عمدہ بولنگ کے نتیجے میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک اپنے کریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔گذشتہ ہفتے جاری کی جانے والی رینکنگ کے مقابلے میں وہاب ریاض کی رینکنگ میں بھی دو پوزیشن کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 24 ویں نمبر پر ہیں۔بیٹسمین کی رینکنگ میں انڈیا کے لوکیش راہل اور کرون نائر نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ راہل کو ان کی 199 رنز کی اننگز کے سبب 29 پوزیشن کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ اپنے کریئر بیسٹ 51 ویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ کرون نائر کو ٹرپل سنچری کی بدولت 122 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 55ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے معروف بیٹسمین یونس خان اب آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ اظہر علی 16 ویں اور اسد شفیق 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بھی اپنی بہتریں رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب وہ 18 ویں پوزیشن پر ہیں۔آسٹریلیا کے سٹوین سمتھ پہلے اور انڈیا کے وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…