لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پہلی بار ایک سکھ کھلاڑی مہندر پال کو 30 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں حالانکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو بچانے کے لئے یہ انتہائی اہم ضروری ہے۔ لیکن پی سی بی ہمیشہ ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا ہے تاہم اب ایک سکھ کھلاڑی مہندر پال کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر کے کرکٹ بورڈ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
مہندرا سنگھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والا پہلا سکھ کھلاڑی ہو گا۔ امید کرتے ہیں کہ مہندرا پال نے سخت محنت کے ساتھ جس طرح 30 ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے، وہ پاکستان ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ماہرین نے پی سی بی کی جانب سے سکھ کھلاڑی کو منتخب کرنے کے اقدام کو خوب سراہا اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا تاثر زائل ہو گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی ایک مثبت تصویر سامنے آئے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تاریخ رقم ہو گئی, کونسا کھلاڑی کو شامل کر لیا گیا ؟ نام سامنے آگیا
21
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں