ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

باکسر عامر خان کی اہلیہ کی گھریلو جھگڑے کا سبب بننے والی تصاویر سامنے آ گئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی کی وہ سیلفی تصویر سامنے آ گئی جس کی وجہ سے خاندان کے افراد میں غصے کی لہر دوڑی اور جھگڑوں کا آغاز ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خاندان میں جھگڑے کا آغاز ان کی بیوی فریال کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کی وجہ سے ہوا۔
فریال نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جسے ان کے خاندان نے برا سمجھا اور انہیں تصاویر ، فریال کے رہن سہن کے طریقے نے گھریلو ماحول کو خراب کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنی بہو فریال سے کوئی جھگڑا نہیں ، اسے اکثر ڈوپٹہ لینے کا کہتی تھی جس کا وہ برا مان گئی۔

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں جس سے میرے گھرانے کے معاشرے میں جگ ہنسائی ہوئی ، یہ عامر کی ذمہ داری تھی کہ اپنی بیوی کو روکتا۔ باکسر عامر خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جب میں نے عامر سے بات کی تو اس نے یہ کہا کہ فریال کی ماں سے بات کریں وہ میری نہیں سنتی ہے۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے بھی اپنے گھریلو جھگڑوں کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا تھا کہ اگر یہ سب کچھ ایسے ہی چلتا رہا تو ایک دن بیوی شوہر اور والد بیٹے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

boxer-amir-khan

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…