جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

’’اب بھارت نہیں بلکہ پاکستان کی چلے گی ‘‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بارے بڑی خبر

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اور مہمان ٹیم لاہور میں میچ کھیلے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت چمپئن ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ضرور کھیلے گا جبکہ پی ایس ایل کی پوری تیاری ہے بس دعا ہے کہ حالات ٹھیک رہیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مصباح الحق پاکستان کا اثاثہ ہیں جو اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کریں گے۔آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی سے کم بیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آکر لاہور میں میچ کھیلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں بھارت اور پاکستان کے مابین میچز سے سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے اس لیے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت ہم نے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا کیوں کہ اس سے اسے بھی کافی پیسے ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…