پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

اسد شفیق کے ایک ہی اننگز میں6شاندارریکارڈز

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

برسبین (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسدشفیق نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 137رنزکی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کوبرسبین ٹیسٹ کی آخری اننگزمیں450رنزکا ریکارڈ مجموعہ دلانے میں کلیدی کردار اداکیا۔اس ایک اننگز نے اْنہیں کئی اعزازات کا مالک بنادیاہے جن کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔گاباکے برسبین کرکٹ گراؤنڈپر سب سے بڑی اننگزکھیلنے والے بیٹسمین بن گئے،اس سے قبل یہ اعزاز مشترکہ طورپر سنیل گواسکر اور شیرون کیمبل کے نام تھاجنہوں نے 113،113رنزکی اننگز کھیلی تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں چھٹے یا اس سے نچلے نمبروں پر سب سے بڑی اننگزکھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے،اس سے قبل یہ ریکارڈ آصف اقبال کے نام تھا جنہوں نے 1977ء میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کنگسٹن کے مقام پر 135رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مجموعی ٹیسٹ کرکٹ میں ان پوزیشنز پر آخری اننگزمیں بڑی اننگز کھیلنے میں صرف ایڈم گلکرسٹ اور ڈینئل ویٹوری ہی اسدشفیق سے آگے ہیں۔ 137رنزکی اننگزکھیل کر اسدشفیق ٹیسٹ ہسٹری میں چھٹے نمبرپر سب سے زیادہ9سنچریوں کے مالک بن گئے،اس سے قبل یہ ریکارڈویسٹ انڈیزکے عظیم بلے باز گیری سوبرزکے نام تھا ۔ اسد شفیق 137رنزکی اننگز کھیل کر حنیف محمد اور اعجازاحمد کے بعدمحض تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آسٹریلوی سرزمین پر پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سعیدانورکے بعد محض دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آسٹریلیا،انگلینڈاور جنوبی افریقہ جیسے تینوں ممالک میں سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اسد شفیق ایشیاء سے باہر کھیلے گئے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگزمیں سب سے بڑاانفرادی اسکوربنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…