جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی بلے باز چھا گئے بھارتی ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، شائقین نے گرائونڈ میں کیا کیا ؟ جان کر داد دیں گے

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

برسبین(آن لائن) پاکستان نے آسٹریلیا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ برسبین ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم490کے جواب میں 450رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جو آسٹریلوی سرزمین پر چوتھی اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے اس سے قبل بھارت نے 1978ء میں ایڈیلیڈ کے مقام پر 445رنز سکور کئے تھے
جبکہ برسبین ٹیسٹ میں اسد شفیق اور ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کرکٹ کو بھی گرما دیا اور گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھا دیا ۔ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز یاسر شاہ اور اسد شفیق کی شاندار بلے بازی پر شائقین کرکٹ نے بھی خوب داد دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ دل دل پاکستان جان جان پاکستان کا گانا بھی گنگاتے رہے ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ شکست کا افسوس نہیں ہے ہماری ٹیم ہار کر بھی جیت گئی ہے جس طرح کا مقابلہ کیا پہلی اننگز کے بعد اس کی توقع تو نہیں تھی مگر دوسری اننگز میں اسد شفیق اور عامر وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں قوم لڑ کر ہاری ہے ڈٹ کر مقابلہ کیا اس لئے ہار کا افسوس نہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے کسی ایک ٹیم نے ہارنا اور ایک نے جیتناہوتا ہے اصل چییز ہے یہ کہ آپ کھیلے کیسے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…