منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’مشکل وقت میں سب نے ساتھ چھوڑ دیا‘‘ اب میں یہ کام کروں گا۔۔ سعید اجمل کا بڑا اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سب نے ساتھ چھوڑ دیا، پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کرقومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کروں گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں آف اسپنر نے کہا کہ اس سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکا ہوں، اب میری تمام توجہ پاکستان سپر لیگ پر ہے۔
مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے دوبارہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے پْرعزم ہوں، انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرا بولنگ ایکشن درست کرنے کیلیے اخراجات برداشت کیے جس پرشکر گزار ہوں، لیکن جب ایکشن صحیح ہونے لگا توکرکٹ کھیلنے کو نہیں مل سکی، اس مشکل وقت میں پرانے دوست کے علاوہ کرکٹ کی دنیا کے سبھی دوستوں نے آنکھیں پھیرلیں۔ مجھے جو سپورٹ ملنے چاہیے تھی وہ نہیں ملی اور تنہا چھوڑدیا گیا۔
سعید اجمل نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل بولنگ ایکشن پر اعتراض بہت بڑا دھچکا تھا کیونکہ اس وقت میں ورلڈ نمبرون بولرتھا اورمیگا ایونٹ میں بہت کچھ کردکھانے کی تیاری کررہا تھا۔ میرے علاوہ مشکوک ایکشن کی زد میں آنے والے کئی دیگر بولرزایک ایک کرکے کلیئرہوتے گئے اوروہی کام کرتے رہے جو وہ پہلے کررہے تھے، صرف میں دوبارہ نہیں کھیل سکا۔
سب صورتحال دیکھ کربظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ سب کچھ صرف میرے لیے ہی کیا گیا۔آف اسپنر نے کہا کہ ہمیشہ فرنٹ فٹ پرکھیلا ہوں، بیک فٹ پرکبھی نہیں گیا، آج بھی خودکوذہنی طور پر بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اگر مجھے لگا کہ موجودہ کرکٹ سے پیچھے رہ گیا ہوں تو خود ہی کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا۔واضح رہے کہ سعید اجمل 35 ٹیسٹ میچزمیں 178 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان میں سے 12 ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کوکامیابی ملی اور سعید اجمل کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 80 رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…