منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے آسٹریلیا سے میچ ہار کر بھی کئی ناقابل یقین ریکارڈز قائم کر ڈالے !!!

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آن لائن) آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست تو دیدی ہے لیکن وہ گرین شرٹس کو ریکارڈ بنانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ’’تاریخی شرمندگی‘‘ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیاتفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم اگرچہ برسبین ٹیسٹ ہار گئی ہے لیکن اپنی شاندار کارکردگی اور ہمت و بہادری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان نے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 450 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ایک دہائی میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2 بار 350 سے زائد مجموعی سکور بنانے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔اس میچ میں اسد شفیق، اظہر علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو ناکوں چنے چبوائے۔
پاکستان نے آسٹریلیا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ برسبین ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم490کے جواب میں 450رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جو آسٹریلوی سرزمین پر چوتھی اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے اس سے قبل بھارت نے 1978ء میں ایڈیلیڈ کے مقام پر 445رنز سکور کئے تھے۔
برسبین ٹیسٹ میں ہی پاکستانی ٹیل اینڈرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے نمبر 7سے اور اس کے نیچے کے بلے بازوں نے چوتھی اننگز میں کم سے کم 50رنز کی شراکت داری قائم کی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…