پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاک بمقابلہ آسٹریلیا ۔۔۔ میچ ہارنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑی کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا ۔۔ جانتے ہیں کیوں ؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 39رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی، اسد شفیق کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کیلئے 490رنز کا مشکل ترین ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان نے 450رنز بنائے، جو برسبین میں کسی بھی ٹیم کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے 2006۔07میں 370رنز بنائے تھے۔
وولن گابا، برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے 382رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا،اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ نے 4رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کا جم کا مقابلہ کیا، اسد شفیق کے سامنے کینگروز بالکل بے بس نظر آئے،نو ویں وکٹ کی شراکت میں اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 71رنز بنائے۔
ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ ٹیسٹ باسانی جیت جائے گا ،لیکن مچل اسٹارک نے اسد شفیق کو آؤٹ کرکے گرین شرٹس کی امیدوں پر پانی پھیردیا،اسد شفیق نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی ، وہ 137رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،چھٹی پوزیشن پرشفیق احمد کی مجموعی طور پر یہ 9ویں سنچری ہے، جو ایک ریکارڈ ہے ، اس سے قبل گیری سوبرز نے اس پوزیشن پر 8سنچریاں اسکور کی تھیں۔یاسر شاہ33رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان کی پوری ٹیم 450رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یہ پاکستان کسی بھی ٹیسٹ کی دو اننگز کے درمیان رنز کا سب سے زیادہ فرق (308) ہے، اس سے قبل پاکستان کا دوسری اننگز کا فرق277رنز تھا ، جب اس نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 260اور دوسری اننگز میں 537رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں پاکستان کے دیگر بیٹسمینوں میں اظہر علی 71، یونس خان 65، محمد عامر48اور وہاب ریاض 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ براڈ نے 3اور لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔آخری اسکور یہ رہا۔ آسٹریلیا429اور 202رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ پاکستان 142اور450رنز۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ 26دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…