منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی ،آسٹریلیا میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی)سپا ٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے محمد عامر کے بعد لیفٹ ہینڈ بلے باز سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کیخلاف صدائیں بلند ہونے لگیں۔سابق آسٹریلوی کر کٹرز ریان ہیرس اور مائیک ہسی نے سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کر کٹ میں واپسی کے حق میں نہیں،سلمان بٹ اس وقت کپتان تھے اور انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کو چیٹنگ کا حکم دیا، سلمان بٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے

۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کیخلاف آوازیں بھی بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان ہیرس نے کہا کہ میں سلمان بٹ کی واپسی کے حق میں نہیں ہوں، میں جانتا ہوں کہ اسی جرم میں شامل عامر اب ہمارے ملک میں کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں یہاں پر نہیں ہونا چاہیے تھا مگر یہ بھی ہے کہ جب جرم ہوا تب ان کی عمر 17 برس تھی، اس کے باوجود میرا دل اس دلیل کو ماننے پر تیار نہیں ہے لیکن جہاں تک سلمان بٹ کا معاملہ ہے وہ اس وقت کپتان تھے اور انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کو چیٹنگ کا حکم دیا۔

سابق اسٹار بیٹسمین مائیک ہسی نے بھی اس معاملے میں ہیرس کے سخت موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے بھی اپنی سزا پوری کرلی اور انہیں بھی عامر کی طرح موقع ملنا چاہیے مگر آپ کو یہ یادرکھنا چاہیے کہ عامر تب 17 سال کے بچے تھے اور انہیں سلمان بٹ نے ہی برے کاموں پر مجبور کیا، اس لیے مجھے فاسٹ بولر سے ہمدردی ہے لیکن سلمان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دینا بہتر نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…