ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹر نے سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف عمدہ سنچری کی بدولت اسد شفیق نے سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اسد شفیق جب وکٹ پر آئے تو مصباح الحق پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جلد ہی یونس خان کی اننگز بھی تمام ہوئی لیکن اس بحرانی صورتحال میں بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر میچ کے چوتھے دن شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ ان کی چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے نویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کا چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے آٹھ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 382 رنز کر برسبین میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل گابا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 07۔2006 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 370 رنز بنائے تھے ٗصرف یہی نہیں بلکہ یہ ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو اس نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔مجموعی طور پر چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 382 رنز ہے جو اس نے 2015 میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا اور برسبین ٹیسٹ میں مزید ایک رن بنا کر پاکستان چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنا دیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…