شائقین کیلئے بڑی خوشخبری !پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد کونسی لیگ آنے والی ہے؟

18  دسمبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ کے بعد اب کبڈی لیگ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا جارہاہے جو آئندہ برس 24 مارچ سے لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔کرکٹ کے بعد کبڈی لیگ بھی میدان میں آ گئی، پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ24 مارچ سے لاہور شروع ہو گی، پنجاب اسٹیڈیم میں 8 اپریل تک جاری رہنے والی اس لیگ میں لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کے 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی، فرنچائزڈ10 سال کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت، کینیڈا، ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاہم ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی ایڈیشن میں صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے، ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، پہلی لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی بجائے ڈرافٹنگ ہوں گی۔ سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کبڈی سے وابستہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مختلف محکموں میں ملازمتیں کررہے ہیں، اداروں نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں حصہ لینے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
اس موقع پر حیدر علی داؤد خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لیگ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے، اس حوالے سے مختلف پہلووں پرغورکررہے ہیں، پلیئرز کو ملنے والی مراعات کے حوالے سے اعلان بھی جلدکردیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…